ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:سرکاری بس اور آئی آر بی کمپنی لاری کے درمیان تصادم : دونوں ڈرائیور شدید زخمی ،کوئی جانی نقصان نہیں

بھٹکل:سرکاری بس اور آئی آر بی کمپنی لاری کے درمیان تصادم : دونوں ڈرائیور شدید زخمی ،کوئی جانی نقصان نہیں

Tue, 22 Aug 2017 21:31:46    S.O. News Service

بھٹکل:22/اگست (ایس اؤنیوز)کنداپور سے بھٹکل کی طرف روانہ کے ایس آر ٹی سی بس اورقومی شاہراہ توسیع کام میں مشغول آئی آربی کمپنی کی لاری کے درمیا ن آپسی ٹکر اؤ کے نتیجے میں دونوں سواریوں کے ڈرائیور شدید زخمی ہونے کا واقعہ منگل کی شام بھٹکل تعلقہ سوڑی گدے، سرپن کٹا کراس پر پیش آیا ہے۔

سرکاری بس جب بھٹکل کی طرف روانہ تھی تو سامنے سے آئی آر بی کمپنی کی لاری ٹکر دینےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاری ڈرئیور لاری چلاتے ہوئے جب اپنا توازن کھوبیٹھا تو ایس آر ٹی سی بس کوسامنے سے ٹکر ماری ۔ بس ڈرائیور دنیش منجا نائک اور لاری ڈرئیور مدھیہ پردیش کے سنیل جاسور شدید زخمی ہونے سے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد انہیں کنداپور کے نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کئے جانے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔ جب کہ بس کے 4مسافر وں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ساوتری ماستی دیواڑیگا، ماستی دیواڑیگا، پانڈورنگا موگیر، شری دھرشٹی ہی بس کے مسافر ہیں جو جان عافیت پائے ہیں۔ معاملے کو لے کر بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: